اہم خبریں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی

دبئی (اے بی این نیوز)امریکا ایران ممکنہ معاہدے کے پیش نظر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزیدکمی ہوگئی۔
امریکی خام تیل 11 فیصد کمی کے ساتھ 83 ڈالر فی بیرل پر آگیاجبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت میں 9 فیصد کمی ہوئی ہے جس کے بعد 90 ڈالرفی بیرل پراس کی فروخت جاری ہے۔

دوسری جانب ایران کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی کاکہناہے کہ تہران جہازوں کی آمد و رفت پر کوئی فیس عائد نہیں کرے گا،آمدورفت کیلئے صرف ایرانی حکام سے پیشگی اجازت درکار ہوگی۔

امریکا اور اسرائیل کے جنگی جہازوں کو آبنائے ہرمزسے گزرنےکی اجازت نہیں ہوگی،دوست ممالک کے جہاز ایرانی افواج کے ساتھ رابطے کے بعد گزر سکیں گے،آبنائے ہرمزکے انتظام یا سلامتی میں امریکا کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی صدر،اسپیکر ،وزیر خارجہ سے ملاقاتیں

متعلقہ خبریں