اسلام آباد(اے بی این نیوز)حکومت کا سرپلس پاور پیکیج ،صرف 3 مہینوں میں 2,164 گیگاواٹ بجلی استعمال۔پاورڈویژن کے مطابق تین ماہ میں صارفین کو ارپلس پیکیج سے 20 ارب روپے کا فائدہ ہوا، سرپلس پاور پیکیج سےصنعتی اور زرعی شعبوں میں بجلی کی طلب میں اضافہ، دسمبر 2025 سے فروری 2026 کے دوران 2,164 گیگاواٹ اضافی بجلی استعمال ہوئی۔
سرپلس پیکیج نے توانائی کی طلب میں خاطرخواہ اضافہ کیا،سرپلس پیکج سے صرف صنعتی صارفین نے 19.6 ارب روپےکا فائدہ اٹھایا۔پیکج سے زرعی صارفین کو 1.14 ارب روپے کا فائدہ پہنچا۔
سرپلس پیکیج سے کل فائدہ 20.83 ارب روپے بنتا ہے۔صنعتی صارفین میں بی تھری کیٹیگری صارفین نے 8.76 ارب روپے کا فائدہ اٹھایا۔بی ٹو 5.34 ارب، بی فور 4.02 ارب، اور بی ون کو 1.48 ارب روپے فائدہ اٹھایا۔
بی فور ’’بڑی صنعتوں‘‘ میں سے 67 فیصد صارفین نے فائدہ اٹھایا۔بی تھری میں سے 52 فیصد، بی ٹو میں سے 48 فیصد ، اور بی ون میں سے 43 فیصد صنعتی صارفین مستفید ہوئے۔
زرعی صارفین میں سے 34 فیصد (2,42,451 میں سے 82,334) نے اس پیکیج سے استفادہ کیا۔بی ون صنعتی صارفین 27 فیصد کے ساتھ سرفہرست رہے۔صنعتوں کو مہنگی بجلی بنانے کی بجائے نیشنل گرڈ سے سستی بجلی پر انحصار بڑھانے کی ترغیب دی گئی۔
پاور ڈویژن نے یہ سرپلس پاور پیکیج دسمبر 2025 میں شروع کیا تھا۔سرپلس پیکیج کا مقصد بجلی کی کھپت کو فروغ دینا، پیداواری صلاحیت کو بہتر طور پر استعمال کرنا تھا۔پیکیج کا مقصد صنعتی اور زرعی صارفین کو طویل مدت کیلئے مالی ریلیف فراہم کرنا بھی تھا۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی،اسلام آباد میں تند و تیز بارش، گرج چمک اور ژالہ باری ،اندھیرا چھا گیا















