کراچی (اے بی این نیوز)مارکیٹ میں روئی کی قیمت میں ایک ہزار 500 روپے فی من کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق روئی کی قیمت میں ایک ہزار 500 روپے فی من کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد روئی کی نئی قیمت 19 ہزار 500 روپے فی من کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ محض دو ہفتوں کے دوران روئی کی قیمت میں مجموعی طور پر 3 ہزار روپے فی من کا بڑا اضافہ ہو چکا ہے۔
دوسری جانب قیمتوں میں اس تیزی سے ہوتے اضافے کے باعث ٹیکسٹائل سیکٹر اور متعلقہ صنعتوں پر اخراجات کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
کاٹن سیکٹر کے اسٹیک ہولڈرز کا کہنا ہے کہ مقامی روئی بڑھتی ہوئی طلب کھ پیش نظر کاٹن ایئر 2026-27 کے دوران کپاس کی کاشت میں بھی اضافے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔
چیئرمین کاٹن جنرز فورم کا کہنا ہے کہ خلیجی جنگ کے باعث روئی کی درآمدات معطل ہونے، ملک بھر کے کاٹن زونز میں درجہ حرارت میں غیر متوقع کمی اور ہلکی پھلکی بارشوں کے باعث کپاس کی کاشت معطل ہونے سے پاکستان میں گذشتہ دو ہفتوں سے روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان غالب ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ،فی تولہ 4 لاکھ 75 ہزار سے متجاوز















