اسلام آباد(اوصاف نیوز)مشیر وزیرِ خزانہ خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کا 24 دن کا اسٹاک تھا، جو اب 4 ہفتوں کا ہو گیا ہے، مارچ اور اپریل کے لیے تیل کا ذخیرہ کافی ہے۔
قومی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے ہمارے تیل کے جہاز گزر رہے ہیں، ایران نے ہمارے جہاز ترجیح بنیاد پر چھوڑنا شروع کر دیے ہیں۔
مشیر خزانہ خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر وافر مقدار میں ہیں اور اس میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیر ضروری اخراجات کم کر کے سوا ارب روپے کی سپورٹ دی گئی ہے، کفایت شعاری کی مثال حکومت بھی قائم کر رہی ہے، عوام بھی ساتھ دیں۔
مزید پڑھیں: آج بروز پیر 30 مارچ2026 موسم کی تازہ ترین صورتحال













