اسلام آباد(اے بی این نیوز)انتباہ: آج شام/رات اور 29 مارچ کے دوران موسلادھار بارشوں کے باعث شمال مشرقی بلوچستان ( ژوب،موسی ٰ خیل،سبی، کوہلو، بارکھان، نصیرآباد اورلورالائی )میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے، جبکہ بالائی/وسطی خیبر پختونخواہ کے مقامی ندی نالوں میں آج ( شام /رات) سے 30 مارچ کے دوران فلیش فلڈنگ کا خطرہ ۔
شدید آندھی/جھکڑ چلنے/ژالہ باری اوربجلی گرنےکے باعث کمزور انفرا سٹرکچر (بجلی کے کھمبے،بل بورڈز، سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔
ہفتہ کے روز خیبرپختونخوا، بالائی /وسطی پنجاب، اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ شمال مشرقی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش اورژالہ باری بھی متوقع ۔ ملک کے دیگر جنوبی علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔
اتوار کے روز خیبرپختونخوا، بالائی /وسطی پنجاب، اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ شمال مشرقی بلوچستان، جنوبی پنجاب اور سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران بعض مقامات پر تیز/موسلادھار بارش (چند مقامات پر ژالہ باری) کی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ تاہم جنوب مشرقی/شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر ٍتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): بلوچستان: کوئٹہ اور پنجگور میں 01 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : شہید بینظیر آباد 40،سکرنڈ 39،رحیم یار خان ،خانپور،لاڑکانہ اورمٹھی میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
ہفتہ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود ر رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز بارش/ژالہ باری ہو سکتی ہے۔
اتوار کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود سے ابر آلود رہنے کے علاوہ وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز بارش/ژالہ باری کی توقع۔
مزید پڑھیں: آج بروز اتوار29 مارچ2026 چاندی کی تازہ ترین قیمت














