اسلام آباد (اے بی این نیوز )حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے، جس کے مطابق فی لیٹر مٹی کے تیل کی قیمت میں 70 روپے 73 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 428 روپے 74 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافہ آج سے نافذ العمل ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے، تاہم مٹی کے تیل پر یہ اضافہ عام صارفین اور صنعت دونوں پر اثر ڈال سکتا ہے۔
مزید پڑھیں :آبنائے ہر مز کی بندش، امریکہ،اسرائیل کیلئے بری خبر،کن ممالک کو راستہ دیا جائے گا،ایران نے بتا دیا















