کراچی (اے بی این نیوز)اوگرا کی مقرر کردہ 266 روپے فی کلو قیمت کے برعکس کراچی میں ایل پی جی 300 روپے فی کلو میں فروخت ہو نے لگی۔
ایل پی جی کی سرکاری قیمت266 روپے مقررہے لیکن شہرقائدمیں گیس 34 روپے اضافے کے ساتھ فی کلو گرام 300 روپے میں فروخت ہورہی ہے شہری مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں اور منافع خوروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں: اسلام آباد راولپنڈی میں چلنے والی میٹرو بس سروس مکمل بند















