اہم خبریں

سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان

اسلام آباد(اے بی این نیوز)ملک میں سولر پینلز کی قیمتوں میں اچانک اور نمایاں اضافے کا رجحان سامنے آ گیا ہے۔

مقامی مارکیٹوں میں 585، 645 اور 720 واٹ کے حامل درآمدہ چینی سولر پینلز کی قیمتوں میں اوسطا پانچ ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد 585 واٹ کے سولر پینل کی قیمت 16 سے 17 ہزار تک بڑھ کر 20 سے 21 ہزار، 645 واٹ ، کی قیمت 20 ہزار سے بڑھ کر 24 سے 25 ہزار جبکہ 720 واٹ کے پینل کی قیمت بڑھ کر 30 سے 35 ہزار روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

عالمی سطح پر چاندی، تانبے کی قیمت میں اضافہ سولر کمپنیوں کی پیداواری لاگت میں اضافے کی وجہ بتائی جا رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ 5 ماہ میں فی واٹ سولر پینل کی قیمت 22 روپے سے بڑھ کر 33 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
مزید پڑھیں: آج بروزاتوار18 جنوری 2026 موسم کی تازہ ترین صورتحال

متعلقہ خبریں