اہم خبریں

پاکستان کرکٹ بورڈ کا ملتان سلطانز کی بھی نیلامی کروانے کا فیصلہ

لاہور(اے بی این نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملتان سلطانز کی بھی نیلامی کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

ملتان سلطانز کی نیلامی کا فیصلہ باقی دوفرنچائزز کی کامیاب بولی کے بعد کیا گیا ہے،ملتان سلطانز کی نیلامی کے لئے پی سی بی جلد اشتہار جاری کرے گا۔

پی ایس ایل میں دو فرنچائزز کی بہترین تاریخی فروخت اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے بعد ملتان سلطانز کی نیلامی کا فیصلہ کیا گیا،ملتان سلطانز کو بھی اوپن آکشن کے ذریعے فروخت کیاجائےگا۔

ملتان سلطانز کےآکشن کے لئے بھی تمام بڈرز حصہ لے سکیں گے،دوفرنچائزز کے لئے اپنائےگئے طریقہ کار کے تحت ہی ملتان سلطانز کی آکشن کاامکان ہے،پی ایس ایل سیزن 11 میں ملتان سلطانز بھی نئے آنر کے ساتھ ان ایکشن ہوگی

یاد رہے کہ اس سے قبل پی سی بی نے ملتان سلطانز کو سیزن 11 کےلئے خود چلانے کا اعلان کیاتھا۔
مزیدپڑھیں: سود کے بغیر آسان قسطوں پر 150سی سی موٹر سائیکل حاصل کریں

متعلقہ خبریں