اہم خبریں

پنشن اور تنخواہ ایک ساتھ لینے پر عائد پابندی ختم کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان میں پنشن اصلاحات سے متعلق بڑا حکومتی یوٹرن، پنشن اور تنخواہ ایک ساتھ لینے پر عائد پابندی ختم ،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کےمطابق ریٹائرمنٹ کےبعددوبارہ ملازمت پر پنشن اور تنخواہ ایک ساتھ لینےکی اجازت دیدی گئی،پنشن کیسزمیں 22 اپریل اور 19 جون 2025 کےآفس میمورنڈمز فوری طورپرختم کردیا گیا۔

وزارتِ خزانہ نےری ایمپلائمنٹ پرپنشن سےمتعلق سابقہ احکامات واپس لینےکا اعلان کیا ہے، نوٹیفکیشن کےمطابق ریٹائرڈ افسران کودوبارہ ملازمت پر مکمل مالی مراعات دینےکا فیصلہ کیاگیا ہے،اس کے علاوہ ڈبل بینیفٹ اسکیم بحال، دوبارہ تعینات ریٹائرڈ ملازمین تنخواہ اور پنشن بھی لیں گے۔

حکام کاکہنا ہےکہ سابقہ نوٹیفکیشن منسوخ،پرانا نظام دوبارہ نافذ کر دیا گیا،تجربہ کارسرکاری افسران کی کمی سے متعلق مشکلات کے باعث فیصلہ کیا گیا،ریٹائرڈ ملازمین کی دوبارہ تعیناتی سے متعلق نئی ہدایت بعد میں جاری کی جائیں گی۔

وزارت خزانہ کی دستاویز کےمطابق موجودہ مالی سال وفاقی حکومت کا پنشن بل 1055 ارب روپےتک پہنچ گیا ہے،ملٹری پنشن 742 ارب اورسویلین سرکاری ملازمین کی پنشن کا حجم 243 ارب روپےہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کے خطرناک عزائم،ایران پر ایک بار پھر حملے کا منصوبہ بنالیا

متعلقہ خبریں