لاہور (اے بی این نیوز)سوئی ناردرن گیس نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کیلئے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لئے دسمبر تا فروری تک گیس لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کیا گیا ہے، اس شیڈول کے مطابق صارفین کو تین اوقات میں وقفے وقفے سے گیس فراہم کی جائے گی۔
ان اوقات کے دوران عوام ناشتہ اور کھانا بنا سکیں گے، نئے شیڈول کے مطابق دونوں صوبوں میں صبح ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے گیس ملے گی اس دوران صارفین ناشتہ بنا سکیں گے جبکہ دوپہر ساڑھے 11 سے ڈیڑھ بجے تک گیس میسر ہو گی۔ایس این جی پی حکام کا کہنا ہے کہ شام ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک گیس صارفین کو میسر گی، اس دوران صارفین رات کا کھانا بنا سکیں گے۔
حکام کے مطابق صنعتی سیکٹر کے لیے لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی لیکن سردیوں میں گیس کی طلب میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے۔سوئی ناردرن گیس کمپنی نے کہا ہے کہ سسٹم میں گیس موجود ہے اور کوئی قلت نہیں ہے، گیس مہنگی ہے اس وجہ سے صارفین بھی ضرورت کے مطابق گیس کا استعمال کریں۔
مزید پڑھیں: چین نے ہمارے طیاروں کو فائر کنٹرول ریڈار سے نشانہ بنایا،جاپان















