کراچی (اے بی این نیوز) اٹلی شینگن ویزا حاصل کرنے کے خواہش مند پاکستانیوں کو مطلوبہ بینک اسٹیٹمینٹ جمع کروانا لازمی ہے بصورت دیگر درخواست مسترد کی جا سکتی ہے۔
اٹلی اپنی منفرد تاریخ، دلکش مناظر اور جاندار ثقافت کیلیے مشہور ہے، یہی وجہ ہے کہ دنیا میں اس کو سب سے زیادہ معتبر سیاحتی مقامات میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔چاہے آپ تاریخ، مہم جوئی یا آرام کی تلاش میں ہوں اٹلی کے متنوع علاقے ہر قسم کے مسافروں کیلئے یادگار تجربہ یقینی بناتے ہیں۔
اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ 2024 میں اٹلی شینگن ویزا کی منظوری کی شرح 88.72 فیصد رہی جو اسے یورپ میں ویزا کی سب سے زیادہ منظوری والا تیسرا ملک بناتی ہے۔
تاہم ویزا کی منظوری مکمل طور پر ویزا درخواست اور متعلقہ دستاویزات جیسے بینک اسٹیٹمنٹ پر منحصر ہے۔بینک اسٹیٹمنٹ ایک ایسی دستاویز ہے جو یہ ظاہر کرتی ہے کہ آپ کے پاس اٹلی میں قیام کیلیے مالی وسائل موجود ہیں،بینک اسٹیٹمنٹ 30 دن سے زیادہ پرانی نہیں ہونی چاہیے۔
اٹلی میں قیام کے اخراجات برداشت کرنےکیلئے کم از کم روزانہ کی مطلوبہ رقم 28 یورو ہے۔ اگر آپ شینگن ویزا پر 90 دن قیام کا ارادہ رکھتے ہیں تو اخراجات پورے کرنے کیلیے آپ کو 2520 یورو درکار ہوں گے۔ایک یورو کی قیمت 331 پاکستانی روپے ہے، اس طرح اٹلی میں 90 دن قیام کیلئے بینک اکاؤنٹ میں تقریباً 834,000 روپے ہونے چاہئیں۔
 مزید پڑھیں:  اٹلی جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر
								
								
				
													














