اہم خبریں

سندھ جاب پورٹل پر اشتہار آگیا،اپلائی کرنے کا طریقہ کار

کراچی (اے بی این نیوز)سندھ جاب پورٹل پر جونیئر کلرکس کی ملازمتوں کا پہلا اشتہار آگیا۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی نے صوبے کے نوجوانوں کوسندھ جاب پورٹل پر اپلائی کرنے کی ہدایت دے دی۔سندھ جاب پورٹل پرجاب کے لیے کیسے اپلائی کیا جائے ؟اس کا طریقہ کار بھی بتایا گیا ہے۔

سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہاہے کہ سندھ جاب پورٹل کے تحت اب تک 3لاکھ 26 ہزار سے زائد امیدوار اہل قرار پا چکے ہیں،امیدوار مختلف سرکاری و نجی اداروں میں میرٹ پر مبنی بھرتیوں کیلئے رجسٹرڈ ہوئے ہیں،سندھ جاب پورٹل خودکار اور جدید نظام ہے ،درخواست دہندگان کی اہلیت، تعلیم و تجربے کی بنیاد پر مکمل طور پر ڈیجیٹل اسکریننگ کی جاتی ہے۔

شرجیل میمن نے کہاکہ پورٹل کے ذریعے نوجوانوں کو گھر بیٹھے ملازمتوں تک رسائی حاصل ہو رہی ہے، گریڈ 5 سے 15 تک کی سرکاری آسامیوں، ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل ملازمتوں کے علاوہ نجی شعبے کے مواقع بھی شامل ہیں۔

شرجیل میمن نے مزیدکہاکہ ہر درخواست دہندہ کا ڈیٹا محفوظ ہے اور میرٹ کے مطابق خودکار طور پر میچنگ کی جاتی ہے،حکومت سندھ نوجوانوں کے لیے روزگار کے دروازے کھولنے کے ساتھ ساتھ انہیں جدید مہارتوں سے آراستہ کرنے پر بھی توجہ دے رہی ہے، پورے نظام کی نگرانی شفاف انداز میں کی جا رہی ہے۔

تمام ریکارڈ آڈٹ کے قابل ہے اور ہر بھرتی کا عمل ڈیجیٹل ٹریس کے تحت محفوظ رہتا ہے،سندھ حکومت نے میرٹ، شفافیت اور نوجوانوں کے روشن مستقبل پر کوئی سمجھوتہ کیا ہے نہ کرے گی۔
مزید پڑھیں: نئی بھرتیاں بیسک پے اسکیل کی بجائے لمپ سم پے پیکیج پر ہونگی

متعلقہ خبریں