اہم خبریں

بابا گورونانک کے 556ویں جنم دن کی تقریبات،3 چھٹیوں کا اعلان

لاہور(اے بی این نیوز)بابا گورونانک دیو جی کے 556ویں جنم دن کی تقریبات کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔اس موقع پر ننکانہ سٹی کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں 3 دن کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق 4 سے 6 نومبر تک 24 سرکاری اسکولز اور تمام نجی ادارے بند رہیں گے۔بابا گورونانک یونیورسٹی میں بھی 3 سے 6 نومبر تک تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق تقریبات کے پیش نظر شہر کے کالجز بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن شازیہ بانو اور یونیورسٹی انتظامیہ نے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ بابا گورونانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد ننکانہ صاحب آئی گی۔دو روز قبل پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی نے بھارت سے تعلق رکھنے والے 2100 سکھ یاتریوں کو ان تقریبات میں شرکت کے لئے ویزے جاری کیے تھے۔
مزید پڑھیں: سابق خاتون ایم پی اے کا بیٹا جواء کھیلتے ہوئے گرفتار

متعلقہ خبریں