اہم خبریں

یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ نئی قیمتوں بارے جانئے

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، اس حوالے سے اوگرا نے سمری تیار کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں غیر یقینی صورتحال کے باعث پاکستان میں نومبر میں آئندہ پندرہ روز کے لئے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے لیے سمری تیار کرلی ہے، جو 31 اکتوبر کو وزیرِ خزانہ کو ارسال کی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی حتمی منظوری کے بعد وزیرِ خزانہ 1 نومبر تا 15 نومبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔ فی الحال پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 263.02 روپے فی لیٹر ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 275.42 روپے فی لیٹر میں فروخت ہورہا ہے۔اسی طرح لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت 159.76 روپے اور مٹی کے تیل (کيروسین) کی قیمت 176.81 روپے فی لیٹر ہے۔

رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2.35 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، جس کے بعد نئی قیمت 265.37 روپے فی لیٹر ہوسکتی ہے۔

اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.50 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے، جس کے بعد نئی قیمت 277.92 روپے فی لیٹر ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب مٹی کے تیل (کیر وسین) اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بالترتیب 2 روپے 40 پیسے اور 50 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔یکم جون سے اب تک مٹی کے تیل کی قیمت میں 16 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کا خالص اضافہ ہو چکا ہے۔
مزید پڑھیں: تعلیمی اداروں میں تعطیلات؟طلبا کیلئے بڑی خبر

متعلقہ خبریں