اسلام آباد(اے بی این نیوز)جاری کردہ شیڈول کے مطابق گیس صبح ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک دستیاب ہوگی، جس کے بعد سپلائی معطل رہے گی۔
دوپہر کے وقت ساڑھے 11 بجے سے ڈیڑھ بجے تک گیس دوبارہ فراہم کی جائے گی، جبکہ شام کے اوقات میں ساڑھے 5 بجے سے رات ساڑھے 8 بجے تک گیس کی سپلائی بحال رہے گی۔
اس کے بعد رات ساڑھے 8 بجے سے صبح ساڑھے 5 بجے تک گیس مکمل طور پر بند رہے گی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس شیڈول کا اطلاق لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور ایس این جی پی ایل کے تمام زیرِ انتظام علاقوں میں ہوگا۔
کمپنی کی جانب سے واضح کیا گیا کہ دورانِ شیڈول گیس کا پریشر کم یا سپلائی مکمل طور پر معطل بھی ہو سکتی ہے، لہٰذا صارفین صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ترجمان ایس این جی پی ایل نے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد شہری و دیہی علاقوں میں گیس کے محدود ذخائر کی منصفانہ تقسیم ہے۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے کھانا پکانے اور دیگر گیس سے متعلق معمولات کو مقررہ اوقات کے مطابق ترتیب دیں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔کمپنی نے مزید کہا کہ گیس کے ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنایا جائے اور گیس چوری یا غیرقانونی کنکشنز کی فوری اطلاع دی جائے تاکہ گیس بحران پر قابو پایا جا سکے۔
مزید پڑھیں: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان،تاریخیں سامنے آگئیں















