اسلام آباد(اے بی ا ین نیوز) حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے صارفین کو اس سال کی تیسری قسط بینک اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 80 فیصد صارفین کو رقم کیش کی بجائے بینک اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کی جائے گی۔ بے نظیر انکم صارفین ملک بھر سے 6 ہزار اے ٹی ایمز سے رقم نکلوا سکیں گے۔
حکومت کا بے نظیر انکم صارفین کے رقم نکلوانے پر چارجز بھی خود برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے بے انظیر انکم صارفین کو فری آف کاسٹ سمز کے اجراء کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے غلام علی تالپور کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی تخفیف غربت کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے قائمہ کمیٹی اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بے نظیر انکم صارفین کے سمز کو بینک اکاونٹس کے ساتھ لنک کیا جائے گا، بے نظیر انکم صارفین کو سمز کا اجراء وزارت آئی ٹی کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سمز ایکٹیویشن کے چارجز بھی بے نظیر انکم صارفین سے نہیں کاٹے جائیں گے، بے نظیر انکم صارفین کی رقوم اسٹیٹ بینک کو ٹراسنفر کر دیا کرے گا۔
اسٹیٹ بینک راست کے ذریعے رقوم بے نظیر انکم صارفین کو براہ راست بھیجے گا، ادرا کے ساتھ بات چیت جاری ہے، نادرا چارجز کو بھی کم کرانے کی کوشش کر رہے ہیں، بے نظیر انکم صارفین 6 بینکوں کی کسی بھی برانچ سے رقم نکلوا سکیں گے۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزہفتہ25اکتوبر اپنے کیرئر،محبت،شادی اور دن بارے جانئے ؟















