اہم خبریں

ترکیہ جانے کے خواہش مندپاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

استنبول (اے بی این نیوز)ترکیہ دنیا میں ایک اہم سیاحتی مقام کے طور پر ابھرا ہے کیونکہ یہ سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے تاریخی مقامات، ریزورٹس اور مختلف قسم کی تفریحی سرگرمیوں کا شاندار امتزاج پیش کرتا ہے۔

پاکستان میں ترکیہ ویزا کی درخواستیں اناطولیہ ویزا ایپلیکیشن سینٹرز میں جمع کرائی جاتی ہیں جو مختلف شہروں میں واقع ہیں کیونکہ ترک سفارت خانہ براہ راست درخواستیں وصول نہیں کرتا ہے۔

درخواست دہندگان کو ویزا کے لیے درخواست دیتے وقت تمام متعلقہ دستاویزات بشمول بینک اسٹیٹمنٹ، ہیلتھ انشورنس، تصاویر، فنگر پرنٹس، ریٹرن ٹکٹ، ہوٹل ریزرویشن اور دیگر جمع کرانے کی ضرورت ہے۔

پاکستانی شہریوں کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے اعلان کردہ گزشتہ روز کی شرح مبادلہ کے مطابق ویزا فیس صرف پاکستانی روپے میں نقد ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان سے سنگل انٹری ترکی وزٹ ویزا کے لیے سفارت خانے کی فیس 60 ڈالر ہے جب کہ پاکستان سے ملٹی پل انٹری وزٹ ویزا کے لیے 190 ڈالر ادا کرنے ہوں گے۔

سفارت خانے کی فیس کے علاوہ اناطولیہ ویزا ایپلیکیشن سینٹر سروس فیس وصول کرتا ہے اس پر منحصر ہے کہ آپ نے ویزا کی درخواست کے لیے کس زمرے کا انتخاب کیا ہے۔ وی آئی پی درخواست کے لیے 65 ڈالر اور 80 ڈالر چارج کیے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹانک،نامعلوم افراد نے لڑکیوں کا اسکول دھماکے سے اڑا دیا

متعلقہ خبریں