اہم خبریں

سیلاب متاثرہ زرعی کمرشل صارفین کے اگست کے بجلی بل دسمبر تک موخر

لاہور(اے بی این نیوز)حکومت نے سیلاب متاثرہ زرعی کمرشل صارفین کے اگست کے بجلی بل دسمبر تک موخر کردیئے۔ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق جنوری سے جون تک یہ صارفین قسطوں میں اگست کا بل ادا کریں گے، مجموعی طور پر گھریلو کمرشل صارفین کو اگست کے بلز میں 17ارب روپےکا ریلیف دیا گیا ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کو 11 ارب روپے معاف کردیئے گیے،کمرشل اورزرعی صارفین کے6 ارب کے بلز موخر کردیئے۔

یہ فیصلہ سیلاب متاثرہ صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔حکومت نے مجموعی طور پر 25 لاکھ بجلی صارفین کو ریلیف دیا ہے، گھریلو صارفین جو بلز دے چکےاس مہینے ری فنڈ ہوچکا۔ کمرشل صارفین کےبل کے حساب سے جنوری تا جون فکس رقم شامل کی جائے گی۔
m mz mz مزید پڑھیں: پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز اب متعدد ممالک میں ویزا فری سفر کرسکتے ہیں

متعلقہ خبریں