اہم خبریں

کراچی ،افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معطل،کنٹینرز کی قطاریں لگ گئیں

کراچی(اے بی این نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کراچی پورٹس سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی ٹرانسپورٹیشن روکنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ ہیڈ کوارٹر کسٹمز ہاؤس کراچی میں ڈی جی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر افغان ٹرانزٹ کوئٹہ اور پشاور نے زوم پر شرکت کی۔

اجلاس کے بعد کسٹمز جنرل آرڈر 98.2025 جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی ٹرانسپورٹیشن غیر معینہ مدت تک کیلئے معطل کی جا رہی ہے کیونکہ کوئٹہ اور پشاور کسٹم اسٹیشنز پر مزید کنیٹنرز کھڑے کرنے کی گنجائش ختم ہو چکی ہے۔

اس لئے تمام ٹرمینلز افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے وہ کنینٹرز جوکہ گاڑیوں پر لوڈ ہو چکے ہیں انھیں آف لوڈ کر دیں، ساتھ ہی افغان ٹرانزٹ کے تمام گیٹ پاسز منسوخ اور اس کی ٹرانسپورٹ روک دی جائے۔

یہ حکم نئی صورتحال تک نافذ رہے گا۔کسٹمز کے اس آرڈر کے بعد کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم کے تمام ٹرمینلز نے افغان ٹرائزٹ ٹریڈ کی کلیئرنس روک دی ہے۔

کسٹمز ذرائع کے مطابق ایس اے پی ٹی پر ٹی پی کنٹینرز کی طویل قطاریں لگی ہو ئی ہیں سیکڑوں کنیٹنرز گاڑیوں پر لوڈ کھڑے ہیں اور سیکڑوں کوئٹہ اور پشاور کے راستوں میں کھڑے ہیں، ڈرائیور بارڈر کھلنے کا انتظار کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: تعلیمی اداروں میں نئے اوقات کار کا اعلان

متعلقہ خبریں