اہم خبریں

کسان حضرات بغیر ضمانت آن لائن قرض کیسے حاصل کریں؟

لاہور(اے بی این نیوز)اب کسان حضرات بغیر ضمانت آن لائن زرعی قرض حاصل کرسکیں گے، اسٹیٹ بینک نے کسان سپورٹ انیشیٹو کی تفصیلات جاری کردیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے آسان ڈیجیٹل زرعی قرض کا اجرا کیا جارہا ہے، وزیراعظم کے زرعی شعبے کی ٹرانسفارمیشن وژن کے تحت چھوٹے کسانوں کیلئے رسک کوریج سکیم متعارف کرائی گئی ہے۔

جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان نے قومی سبسٹنس کسان سپورٹ انیشیٹو کا آغاز کردیا، کسان کےلئے پورٹل اور موبائل ایپ ذرخیز متعارف کرائی گئی ہے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ کسان بغیر ضمانت آن لائن زرعی قرض حاصل کرسکیں گے، انیشیٹو کا 75 فیصد قرض معیاری بیج، کھاد اور ادویات کی شکل میں دیا جائےگا۔ اسٹیٹ بینک کے جاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ کسانوں کو پیداوار بڑھانے کیلئے ایگری کلچرل ایڈوائزری سروسز بھی فراہم کی جائےگی۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزبدھ15اکتوبر اپنے کیرئر،محبت،شادی اور دن بارے جانئے ؟

متعلقہ خبریں