لندن( ویب ڈیسک )عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی خام تیل کی قیمت میں 2 ڈالر 45 سینٹ کی کمی کے بعد فی بیرل قیمت 65 ڈالر 35 سینٹ سے گھٹ کر 62 ڈالر 77 سینٹ ہو گئی، جس سے قیمت میں 3.76 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 2 ڈالر 56 سینٹ کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی بیرل قیمت 61 ڈالر 78 سینٹ سے کم ہو کر 58 ڈالر 95 سینٹ رہ گئی۔
عالمی ماہرین کے مطابق، تیل کی قیمتوں میں یہ کمی عالمی طلب میں کمی اور مارکیٹ کے عدم استحکام کے باعث ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:رابطہ عالم اسلامی کے سابق سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبداللہ بن عمرانتقال کرگئے