راولپنڈی ،اسلام آباد(اے بی این نیوز) راولپنڈی اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے آج تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے باقاعدہ اعلان اُس وقت کیا گیا جب بیشتر تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں پہلے ہی شروع ہو چکی تھیں۔ انتظامیہ کے مطابق تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
ادھر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے بھی موجودہ حالات کے پیش نظر تمام نجی اسکول بند رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ کہا گیا ہے کہ طلبا کی حفاظت اولین ترجیح ہے، لہٰذا کسی قسم کا رسک نہیں لیا جا سکتا۔
شہریوں اور والدین کی جانب سے انتظامیہ کے تاخیر سے فیصلے پر اظہارِ افسوس کیا گیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اچانک اعلان کے باعث طلبا اور والدین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزجمعہ10اکتوبر اپنے کیرئر،محبت،شادی اور دن بارے جانئے ؟