لاہور(اے بی این نیوز)پنجاب حکومت نے ہفتے کو فی ایکڑ 20 ہزار روپے مالی امداد کی منظوری دے دی ہے تاکہ بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے باعث فصلوں کو ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جا سکے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے انتباہ جاری کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے آئندہ ایک 2 روز میں دریائے چناب، ستلج اور راوی میں ڈیڑھ لاکھ کیوسک سے زائد پانی چھوڑنے کے بعد بعض علاقوں میں سیلاب کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملتان میں فصلوں کی صورتحال کا جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی سیکریٹری زراعت افتخار علی ساہو نے بتایا کہ تقریباً 2 ہزار ٹیمیں سیلاب سے متعلق نقصانات کا سروے کر رہی ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پہلے ہی فی ایکڑ 20 ہزار روپے مالی امداد کی منظوری دے چکی ہیں۔
مزید پڑھیں: زیرو لائن عبور کرنے پر بھارتی فورسز نے8 بکریوں کو ہلاک،54 کی ٹانگیں کاٹ ڈالیں