اہم خبریں

خیبرپختونخوا ،سرکاری ملازمین کو بلاسود قرضہ دینے کا فیصلہ

پشاور(اے بی این نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے سرکاری ملازمین کو بلاسود قرضہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔مراسلے کے مطابق قرضے گریڈ 1 سے 17 تک کے صوبائی ملازمین کو آسان اقساط پر دئیے جائیں گے۔

قرضے کے لئے رواں سال کے بجٹ میں 34 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔سیکرٹریٹ ملازمین کے قرضوں کیلئے10 کروڑ جبکہ دیگر ملازمین کیلئے 24 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، گاڑی کےلیے 2 لاکھ جبکہ گھر بنانے کےلیے ڈھائی لاکھ ایڈوانس دیا جائیگا۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی نے امریکا کی کرکٹ رکنیت معطل کردی

متعلقہ خبریں