اہم خبریں

بجلی صارفین کو مسابقتی نرخ پر بجلی فراہمی کیلئے اہم سنگ میل عبور

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان میں کئی دہائیوں سے مسلسل تاخیر کا شکار بجلی کی خرید و فروخت کے شفاف مارکیٹ (سی ٹی بی سی ایم )قیام کی جانب اہم سنگ میل عبور ،800 میگاواٹ وِیلنگ ڈیمانڈ کے لیے آکشن فریم ورک متعارف کروایا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر سردار اویس لغاری نے مسابقتی عمل کے فریم ورک سے متعلقہ ورکشاپ کا باقاعدہ آغاز کیا۔سی ٹی بی سی ایم اصلاحات پاکستان کے توانائی مستقبل کی ضمانت ہیں ۔ملک میں بجلی کی قیمتوں میں استحکام لانے اور بجلی صارفین کو مسابقتی نرخ پر بجلی فراہم کرنے کی داغ بیل ڈال دی گئی ہے۔

برآمدی شعبوں کو سستی اور قابل تجدید توانائی میسر آئے گی۔ شفاف مارکیٹ کی بدولت بڑے صنعتی صارفین براہِ راست مستفید ہوں گے، اویس لغاری نے سال 2025-26کو صارفین کی خدمت کا سال ڈیکلیر کیا ہے ۔آزاد خریدوفروخت مارکیٹ صارفین کی سروس اور انکے مفادات کے تحفظ کی طرف تاریخی اقدام ہے۔
مزید پڑھیں: غیرقانونی افغان باشندے دہشتگردی اور جرائم میں ملوث ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

متعلقہ خبریں