کراچی(اے بی این نیوز) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایش کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 91 ہزار پر پہنچ گئی۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 30 روپے کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 35 ہزار 219 روپے ہو گئی۔
گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا تھا اور قیمتوں میں استحکام رہا۔
گزشتہ ہفتے کے کاروبار کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ہوئی تھی۔ اور فی تولہ سونا 200 روپے سستا ہوا۔ جبکہ اس سے ایک روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
مزید پڑھیں۔کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت 10 بڑے شہروں میں ڈینگی کی شدید وبا پھیلنے کا خطرہ