اہم خبریں

درآمدی ایل این جی گھریلو صارفین پر کتنی لاگت آئے گی؟

کراچی ( اے بی این نیوز)درآمد شدہ مائع قدرتی گیس (ایل این جی) گھریلو صارفین کو اوسطاً 65 فیصد زیادہ مہنگی پڑے گی۔

ذرائع کے مطابق درآمدی ایل این جی کی اوسط قیمت 3,034 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ملک میں مقامی گیس کی اوسط قیمت 1836.93 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ماہانہ ایل این جی کے 10 کارگو درآمد کرتا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مائع قدرتی گیس کی درآمد روزانہ ایک ارب کیوبک فٹ ہے۔
مزید پڑھیں‌:چکن ران، لوڈو، ٹائیگر گریگن۔۔۔تفریح یا تباہی؟ نوجوانوں کی جیبیں خالی،لاکھوں کا نقصان

متعلقہ خبریں