اہم خبریں

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈائون ، گندم کی فی من قیمت میں 800 روپے کی کمی

لاہور(اے بی این نیوز)پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف شکنجہ سخت کرنے کے بعد گندم کی فی من قیمت میں 800 روپے کمی ہوگئی۔معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سلمیٰ بٹ کا کہنا ہے سیلاب کی آڑ میں منصوعی قلت پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جا رہا ہے، پنجاب میں گندم کی کوئی قلت نہیں۔

اگلے سال تک کا اسٹاک موجود ہے۔سلمیٰ بٹ نے کہا کہ سیلاب کا گندم کی قیمتوں میں اضافے سے کوئی لینا دینا نہیں، سیلاب کی آڑمیں گندم وآٹے کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کیا گیا، پنجاب میں ڈھائی لاکھ ٹن ڈکلیئراسٹاک موجودہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈکلیئراسٹاک آئندہ فصل آنےتک پنجاب کےلئے کافی ہے، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائی کر کے اڑھائی لاکھ ٹن گندم برآمد کی جا چکی ہے، وزیراعلی کے نوٹس اور کارروائیوں کے بعد فی من گندم800روپے کم ہوئی، وزیراعلی کی ڈیڈلائن ختم ہوتے ہی کاروائیاں مزید تیز کرینگے۔
مزید پڑھیں: ایشیاکپ ٹی 20،پاکستان اپنا پہلا میچ آج عمان کیخلاف کھیلے گا

متعلقہ خبریں