اہم خبریں

سندھ حکومت نئے رجسٹرڈ کسانوں کو بے نظیر ہاری کارڈ جاری کرے گی

کراچی( اے بی این نیوز)سندھ کے وزیر زراعت نے جمعرات کو کہا کہ سندھ حکومت نے صوبے کے ہزاروں نئے اندراج شدہ کسانوں کو بے نظیر ہاری کارڈ تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بینک کو بینظیر ہاری کارڈز بنانے کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔ 80,000 نئے کسانوں کی رجسٹریشن اور تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ سندھ بینک اس ماہ کے آخر تک 50،000 کارڈ جاری کرے گا۔

ہر 20 دن میں 50,000 کارڈ جاری کیے جائیں گے۔وزیر نے واضح کیا کہ ہری کارڈ کے تحت کسانوں کو سبسڈی اور مالی مدد ملے گی۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ حکومت نے ڈرپ اریگیشن سسٹم کو سولر پینلز پر منتقل کرنے کے لیے سبسڈی دینے کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔

چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسان جو 5 سے 25 ایکڑ اراضی کے مالک ہیں سبسڈی والے سولر پاور پینل حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔ اس اسکیم کے ذریعے 4000 ایکڑ اراضی پر کل 295 سولر یونٹ لگائے جائیں گے۔

کسان لاگت کا 20 فیصد حصہ کاسٹ شیئرنگ سسٹم کے ذریعے ادا کریں گے جبکہ باقی 80 فیصد سندھ حکومت ادا کرے گی۔ترجمان نے مزید کہا کہ کسان اپنی درخواستیں 20 ستمبر تک حیدرآباد کے دفتر کو ارسال کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے 18 جنوری کو اپنی انتخابی مہم میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی طرز پر کسانوں کو ریلیف دینے کے لیے کسان کارڈ دینے کا اعلان کیا تھا۔

نوشہرو فیروز میں عام انتخابات 2024 کے حوالے سے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی کے چیئرمین نے یقین دلایا کہ ان کی جماعت عوام کی حمایت سے وفاق کے ساتھ ساتھ سندھ حکومت بھی قائم کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ جب وہ وزیراعظم بنیں گے تو بنیادی تنخواہ دوگنی کر دیں گے۔
مزید پڑھیں: برازیل ،سابق صدر بولسونا رومجرم قرار،عدالت نے 27 سال قید کی سزا سنادی

متعلقہ خبریں