اہم خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت گر گئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز)اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان ہے، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئ ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 415 پوائنٹس کااضافہ ہو گیا اور 100 انڈیکس ایک لاکھ 57 ہزار 435 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ روز کاروبارکے آغاز پر ہی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، ٹریڈنگ کے دوران 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 57 ہزار 479 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 457 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 57 ہزار 20 پوائنٹس کی سطح پر بند ہواتھا۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے تک سستا ہوگیا ہے، انٹربینک میں ڈالر 281 روپے50 پیسوں کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔

مزید پڑھیں :وزیراعلیٰ مریم نواز کا سیلاب متاثرین کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان

متعلقہ خبریں