اہم خبریں

امریکی آئس کریم کمپنی کے ڈسٹر ی بیوٹر عرفان مصطفی سمیت 6 افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور (کورٹ رپورٹر) ماڈل ٹاؤن کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ سیکشن 30، نعمان ناصر نے ایک اہم مقدمے میں کارروائی کرتے ہوئے پاکستان میں امریکی آئس کریم فروخت کرنے والی معروف کمپنی باسکن روبنز کے ڈسٹر ی بیوٹر عرفان مصطفی ولد عبدالرشید، اس کے بیٹوں اور دیگر شریک ملزمان سمیت کل 6 افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق ملزمان پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد ہیں، جن میں جالی ریکارڈ تیار کرنا، مالی ہیرا پھیری، اور دیگر غیر قانونی سرگرمیاں شامل ہیں۔
سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کی تصنیف کی تقریب رونمائی
رپورٹ میں یہ مؤقف اپنایا گیا کہ تمام ملزمان کئی مرتبہ سمن اور وارنٹ کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور دانستہ طور پر گرفتاری سے گریز کرتے رہے۔

تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ مرکزی ملزم عرفان مصطفی، رہائشی مکان نمبر 118، بلاک C، ماڈل ٹاؤن لاہور، اور دیگر پانچ شریک ملزمان ایک عرصے سے مقدمے کی کارروائی میں غیر حاضر ہیں، جس کی وجہ سے کیس کی پیش رفت تعطل کا شکار تھی۔

عدالت نے پولیس کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ اور شواہد کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد تمام ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت دی کہ انہیں گرفتار کر کے آئندہ پیشی پر عدالت میں پیش کیا جائے۔
مزید پڑھیں: سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کی تصنیف کی تقریب رونمائی

متعلقہ خبریں