کوئٹہ (اے بی این نیوز)بلوچستان حکومت نے 6 ستمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔تعطیل کا اعلان یوم دفاع اور12 ربیع الاول کے سلسلے میں کیا گیا، یوم دفاع اور عیدمیلاد النبیﷺ کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
تمام سرکاری ادارے بند رہیں گے۔قبل ازیں عید میلاد النبیؐ کے موقع پر سندھ حکومت نے دو روزہ عام تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 5 اور 6 ستمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔تعطیلات کے دوران سندھ بھر میں سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے اور دیگر ادارے بند رہیں گے۔
مزید پڑھیں: ون پیج کی تاریخیں بنائی جاتی رہیں لیکن اچانک منظرنامہ بدل جاتا ہے،مصطفیٰ نواز کھوکھر