اہم خبریں

پاکستانی برآمدات میں نمایاں اضافہ، امریکا کے لیے 40 فیصد بڑھ کر 56 کروڑ ڈالرز

اسلام آباد (رضوان عباسی سے) نئے مالی سال کے پہلے ماہ جولائی 2025 کے دوران پاکستان نے بیشتر ممالک کے لیے برآمدات بڑھانے میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکا کے لیے پاکستانی برآمدات سالانہ بنیادوں پر 40 فیصد اضافے کے بعد 56 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئیں، جو کسی بھی ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہیں۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے لیے جولائی میں برآمدات 33 فیصد اضافے کے ساتھ 21 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کی گئیں۔

اسی عرصے میں چین کے لیے برآمدات میں 12 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد حجم 17 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہا۔ اسپین کے لیے برآمدات 29 فیصد اضافے کے ساتھ 16 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز جبکہ متحدہ عرب امارات کے لیے 23 فیصد اضافے کے بعد 16 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق جولائی میں کینیا کے لیے پاکستانی برآمدات 109 فیصد، فرانس کے لیے 60 فیصد، کینیڈا کے لیے 41 فیصد اور سری لنکا کے لیے 35 فیصد بڑھ گئیں۔ اس کے علاوہ جرمنی، نیدرلینڈ، اٹلی، بنگلہ دیش، سعودی عرب، بیلجیئم اور سویڈن سمیت متعدد ممالک کے لیے بھی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: قصور گنڈا سنگھ والا بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب منسوخ کردی گئی

متعلقہ خبریں