اہم خبریں

روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی

کراچی( اے بی این نیوز) انٹربینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کی کمی ہوئی اور 282.05 روپے کا ہو گیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کمی سے 283.80 روپے کا ہو گیا۔

فاریکس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یورو کی قدر 1.07 روپے کی کمی سے 329.27 روپے اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر 61 پیسے کمی سے 381.73 روپے ہوگئی۔

اسی طرح سعودی ریال 5 پیسے کمی سے 75.55 روپے اور یو اے ای درہم بھی 5 پیسے کمی سے 77.25 روپے کا ہو گیا۔
مزیدپڑھیں:سوئی ناردرن کا گیس کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ

متعلقہ خبریں