اٹک (اے بی این نیوز)ڈپٹی کمشنر اٹک نے 28 اگست جمعرات کو ضلع بھر میں چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ چھٹی کا اعلان اٹک خورد میں معروف صوفی بزرگ حضرت سخی سلطان کے عرس کے حوالے سے کیا گیا ہے, ڈپٹی کمشنر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضروری خدمات کے سوا ضلع بھر کے تمام سرکاری دفاتر اور سکولز بند رہیں گے۔
خیال رہے حضرت سخی سلطان کا عرس ہر سال مذہبی عقیدت کیساتھ منایا جاتا ہے جس میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: فیڈرل بورڈ نے گیارہویں اور بارہویں کے نتائج کا اعلان کردیا