لاہور(اے بی این نیوز)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں 5 فیصد تک کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ نےتمام ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیزکواحکامات دیدیئے،مختلف شہروں کے کرایوں میں 50 سے تین سو روپےتک کمی کردی گئی،ڈیزل کی قیمتوں میں 12 روپے 84 پیسےکمی پر کرائے 5 فیصد کم کرنےکا فیصلہ کیاگیا ہے۔
لاہور سے سرگودھا کرایہ 50 روپے کمی کے بعد 1060 روپے،لاہور سے اسلام آباد کرایہ 100 روپے کمی کے بعد 1950 روپے مقررکردیا گیا،لاہور سے پشاور کرایہ 120 روپے کمی کے بعد 2380 روپے ہوگا،لاہورسے رحیم یارخاں کا کرایہ 140 روپےکمی کے بعد 2810 روپے،جبکہ لاہور سے حیدر آباد کرایہ 300 روپےکمی کے بعد 5800 روپےمقررہوگا،اس کے علاوہ لاہور سے کراچی کا کرایہ 320 روپےکمی کے بعد 6040 روپے مقرر کیا گیا۔
سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی لاہوررانا محسن کا کہنا ہےکہ آج سے نئےکرائے ناموں پرعملدرآمد کرائیں گے،پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائوں میں پانچ فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: روس کے مشرقی علاقے کمچٹکاریجن میں 6 شدت کا زلزلہ