اہم خبریں

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(اے بی این نیوز)حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت کو 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار رکھا گیا ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے فی لیٹرکی کمی کی گئی ہے۔
حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا
ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 99 پیسے مقرر کی گئی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت 7 روپے 19 پیسے کی کمی کے بعد 178 روپے 27 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 8 روپے 20 پیسے کی کمی کے بعد 162 روپے 37 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

 
مزیدپڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزہفتہ16 اگست 2025 موسم کی تازہ ترین صورتحال

متعلقہ خبریں