اہم خبریں

خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار

دبئی (اے بی این نیوز)ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا جو گزشتہ ہفتے کے دوران 4 فیصد سے زائد کمی کا تسلسل ہے۔

پیر کو کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ فیوچرز 52 سینٹ یا 0.78 فیصد کم ہو کر 66.07 ڈالر فی بیرل پر آ گئے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کے سودے 58 سینٹ کم ہو کر 63.30 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے برینٹ کروڈ کی قیمت میں مجموعی طور پر 4.4 فیصد اور ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 5.1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا کے 13 اضلاع میں 7 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

متعلقہ خبریں