کراچی (اے بی این نیوز) وہ پاکستانی شہری جو کویت میں نوکری کی تلاش میں ہیں لیکن اہلیت کے معیار اور درخواست دینے کے طریقہ کار سے واقف نہیں تو یہ تحریر ان کیلئے مفید ثابت ہوگی۔
وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ (او پی اینڈ ایچ آر ڈی) کے ذیلی ادارے اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن نے کویت کی جانب سے پاکستان کیلئے ویزا پالیسی کی بحالی کے بعد شہریوںکیلئے خلیجی ملک میں نئی نوکریوں کیلئے درخواستیں کھول دیں۔
یہ اعلان نوکریوں کے متلاشی پاکستانیوں کیلیے کویت کی بڑھتی ہوئی لیبر مارکیٹ میں کام کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔ حکومت کی فعال اور کاروبار دوست پالیسیوں نے پاکستانی مزدوروں کی عالمی مانگ میں اضافہ کیا ہے۔کویت ملک کی ہنر مند افرادی قوت اور متعدد صنعتوں میں تجربے کی وجہ سے پاکستان سے مزید ٹیلنٹ کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
وہ پاکستانی شہری جو او ای سی کی طرف سے بیان کردہ قابلیت اور تجربے پر پورا اترتے ہیں وہ کئی آسامیوں کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ ویئر ہاؤس سپروائزر کی نوکری کیلیے امیدوار کی عمر 35 سال سے کم ہونا، ڈپلومہ یا بیچلر کی ڈگری حاصل کرنا اور انگریزی میں بات چیت کی مضبوط مہارت لازمی ہے۔
درخواست دہندگان کے پاس کسٹمر سروس کی بہترین صلاحتیں ہونی چاہئیں اور ریٹیل ویئر ہاؤس آپریشنز میں 3-5 سال کام کا تجربہ بھی ہو۔او ای سی کے آفیشل جاب پورٹل پر جائیں۔
دستیاب فہرست سے مطلوبہ پوزیشن منتخب کریں۔آن لائن درخواست فارم پر کریں۔500 روپے کا بینک چالان جمع کریں۔چالان کی رسید کے ساتھ مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کریں15 اگست 2025 سے پہلے اپنی درخواست جمع کروائیں۔
دیگر دستیاب ملازمتوں میں ویئر ہاؤس کوآرڈینیٹر، ویئر ہاؤس مین، کارپینٹر، غیر ہنر مند مزدور، اسسٹنٹ فرنیچر انسٹالر، ڈرائیور و کورئیر، لاجسٹکس اور ڈیلیوری شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: غزہ پر فوجی قبضے کے منصوبے پر پھوٹ ،نیتن یاہو کی حکومت گرانے کی دھمکی