اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزارت صنعت و پیداوار نے نئی صنعتی پالیسی کو حتمی شکل دے دی ہے جس کی منظوری رواں ماہ وفاقی کابینہ دے گی۔
ذرائع کے مطابق پالیسی میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لیے سپر ٹیکس کی شرح میں بتدریج کمی کا طریقہ کار تجویز کیا گیا ہے اور نئی پالیسی کے تحت اگلے چار سالوں میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لیے سپر ٹیکس کی شرح کو بتدریج 5 فیصد تک لایا جائے گا۔پرائمری بیلنس سرپلس کی صورت میں، سپر ٹیکس کو پانچویں سال میں مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپر ٹیکس میں بتدریج کمی کا فیصلہ بجٹ کے دوران کیا گیا اور اس کی منظوری پہلے ہی انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے حاصل کر لی گئی ہے۔نئی صنعتی پالیسی کا بنیادی مقصد مینوفیکچرنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے تحفظ کو یقینی بنانا اور برآمدات میں اضافہ کرنا ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان کی شاندار فتح، ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 5وکٹوں سے شکست