اہم خبریں

قومی شناختی کارڈ کی تجدید کا آسان طریقہ کارجانئے

اسلام آباد(اے بی این نیوز) قومی شناختی کارڈ کی معیاد ختم ہو چکی ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس تحریر میں آپ کو تجدید کا انتہائی آسان طریقہ اور مرحلہ وار بیان کیا جا رہا ہے۔
اکثر شہری شناختی کارڈ کی معیاد ختم ونے پر پریشان ہو جاتے ہیں اور کوئی ان کی رہنمائی کرنے والا نہیں ہوتا۔اس تحریر میں نادرا رجسٹریشن سینٹر میں شناختی کارڈ کی تجدید کا آسان اور مرحلہ وار طریقہ موجود ہے۔

مطلبوبہ دستاویزات:

اسمارٹ شناختی کارڈ۔

اپنی تیاری مکمل کریں اور نادرا سینٹر تشریف لائیں۔

پہلا مرحلہ: ٹوکن حاصل کریں اور اپنی باری کا انتظار کریں۔دوسرا مرحلہ: باری آنے پر کاؤنٹ پر تشریف لے جائیں اور بائیو میٹرک تصدیق کروائیں
تیسرا مرحلہ: اپنے کوائف درج کروائیں، انگلیوں کے نشانات اور تصویر بنوائیں۔

چوتھا مرحلہ: ڈیٹا انٹری کے بعد آفس انچارج درخواست کی منظوری دے گا۔ اگر آفس انچارج ضرورت محسوس کرے تو درخواست ہندہ سے اس کے خاندان کے بارے میں کچھ سوالات کر سکتا ہے جس کے ٹھیک جوابات دینا لازمی ہے۔

پانچواں مرحلہ: درخواست منطور ہونے پر آپ کے دیے ہوئے موبائل نمبر پر منظوری کا پیغام موصول ہوگا، مطلوبہ کیٹیگری کے مطابق نادرا دفتر یا آن لائن فیس جمع کروائیں۔

شناختی کارڈ کی تجدید کی فیس:

ایگزیکٹو کیٹیگری کی فیس 2500 روپے ہے اور ڈلیوری 7 دن میں ہوگی، ارجنٹ کیٹیگری کی فیس 1500 روپے اور ڈلیوری 15 دن میں جبکہ نارمل کیٹیگری کی فیس 750 روپے ہے اور ڈلیوری 30 دن کے اندر ہوگی۔

اپنی کیٹیگری کے مطابق مدت پوری ہونے پر اسی نادرا دفتر سے شناختی کارڈ وصول کریں۔

مزید پڑھیں: قومی شناختی کارڈ کی تجدید کا آسان طریقہ کارجانئے

متعلقہ خبریں