اہم خبریں

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم منصوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر کمی کردی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپے 48 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا۔

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا، وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 285 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔

اس سے قبل خبر آئی تھی کہ پاکستان میں یکم اگست سے پیٹرول 9 روپے 7 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 73 پیسے فی لٹر سستا ہونے کا امکان ہے، اس کے علاوہ مٹی کا تیل 3 روپے 55 پیسے اور لائٹ ڈیزل 2 روپے 33 پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ آخری بار 15 جولائی کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا، پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت ایک روپے 85 پیسے کم ہوئی تھی۔

اس سے قبل یکم جولائی کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافے کیا گیا تھا۔ پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے اضافہ ہوا تھا۔
مزید پڑھیں: پٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان،جا نئے فی لٹر کتنا سستا ہوا

متعلقہ خبریں