اسلام آباد(اے بی این نیوز)اوورسیز پاکستانیوں کیلئے وزیراعظم کے اعلان کردہ سہولیات و مراعات پیکج کے معاملے پر اوورسیز پاکستانی خواتین کو عمر کی بالائی حد میں 2 سال کی اضافی رعایت دے دی گئی۔
وزیراعظم کی منظوری سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سول سروس رولز 1993 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاہے،اوورسیز پاکستانی خواتین کو وفاقی ملازمتوں میں مجموعی طور پر 7 سال عمر کی رعایت حاصل ہو گی۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق اس ترمیم کا اطلاق ابتدائی تقرری کے تحت وفاقی سرکاری ملازمتوں کیلئے امیدوار اوورسیز خواتین پر ہو گا،اوورسیز پاکستانی کی تعریف امیگریشن آرڈیننس 1979 کی دفعہ 2 کے تحت ہو گی،حکومتی اقدام اوورسیز پاکستانی خواتین کو قومی خدمات میں شامل کرنے کیلئے ہے۔
مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کیلئے ڈیزائن کا انتخاب کرلیا،چھپائی جلد متوقع