اہم خبریں

بجلی چوری ہر سال ہوتی ہے ، ڈسٹری بیوشن کمپنیاں ملوث ہیں ،مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (اے بی این نیوز) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اے بی این نیوز کے پروگرام سوال میں گفتگو کرتے ہوئے اووربلنگ کے حوالے سے کہا کہ بجلی چوری ہر سال ہوتی ہے کچھ ڈسٹری بیوشن کمپنیز اس کی بہت زیادہ ماسڑ ہوتی ہیں۔

جب ان کو پریشر دیتی ہے حکومت کہ یار ہم تم کو اتنے کی بجلی بیچ رہے ہیں 50 ارب کی تم 50 ارب لائو تو کیونکہ ہر صارف سے پیس نہیں لے سکتےہر انڈسٹری سے پیسے نہیں لے سکتے تو پھر کسی صارف کو اووربلنگ کرجاتے ہیں یہ جو ہے منسٹریل لیول پر نہیں ہورہا ہوتا یہ نیچے کے لیول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ،لائن مین اور دیگر کے لیول پر ہورہا ہوتا ہے اور اکثر یہ سی پی پی اے والوں کو پتا ہوتا ہے۔

میری تو صرف اتنی سی درخواست ہے کہ آپ سمجھتے ہیں کہ نمبر غلط ہے آڈیٹر جنرل کا تو اسکو کنٹسٹ کریں اگر یہ نمبر ٹھیک ہے تو پھر جن صارف کی اووربلنگ ہوئی ہے تو ان کو کریڈٹ دیدیں۔

آپ کسی کو نہ نکالیں نہ شرمندہ کریں آپ کہیں کے 244 ارب ہم نے آپ سے زیادہ لے لیا ہے احمد صاحب ہم نے آپ سے 20 ہزار زیادہ لے لیا ہے،حامد صاحب آپ سے ہم نے 80 ہزار زیادہ لے لیا ہے آپ کو اسی ہزار کا کریڈٹ دیدیں گے اسکے بل میں کریڈٹ آجائے گا اگلے سال اسکو فائدہ ہوجائے گا۔


مزید پڑھیں: یہ تاثر غلط ہے کہ میاں فیملی شوگر ملز کے کاروبار میں ملوث ہے، کوثر کاظمی

متعلقہ خبریں