اہم خبریں

یکم اگست سے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے تک کمی کا امکان ہے

اسلام آباد(اے بی این نیوز) پاکستان میں یکم اگست سے پیٹرول کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے، کیونکہ بین الاقوامی تیل کی قیمتوں میں کمی جاری ہے۔

حکام کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 9 روپے 7 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 3 روپے 73 پیسے سستا ہوا ہے۔

اگر 9.7 روپے کی کمی کو لاگو کیا جاتا ہے، تو پیٹرول کی نئی قیمتیں 272.25 روپے سے کم ہو کر 262.45 روپے ہو جائیں گی اور ڈیزل جس میں گزشتہ جائزے میں 11.37 روپے کا زبردست اضافہ ہوا تھا، 3.73 روپے کی کمی سے 280.62 روپے پر آ جائے گا۔پیٹرول کی بین الاقوامی قیمت فی بیرل 75.27 ڈالر سے کم ہوکر 73.19 ڈالر ہوگئی ہے۔

دریں اثنا، پیٹرولیم پر پریمیم بھی 9.61 ڈالر سے کم ہو کر 6.74 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔اس کے نتیجے میں پیٹرول پر کسٹم ڈیوٹی 15.33 روپے سے کم ہو کر 14.29 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ نئی ایکس ریفائنری پیٹرول کی قیمت 168.73 روپے سے کم ہوکر 159.66 روپے فی لیٹر ہے۔سمری 31 جولائی کو وزارت خزانہ کو بھجوائی جائے گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔16 جولائی کو آخری جائزے میں حکومت نے خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔ پٹرول کی قیمت میں 5.36 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 11.37 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔
مزید پڑھیں: نااہلیوں اور ڈس کوالیفکیشن کے بڑھتے ہوئے عمل پر تشویش ہے،ندیم افضل چن

متعلقہ خبریں