اہم خبریں

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی

کراچی(اے بی این نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار ہے ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی ، کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 554 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 39 ہزار 934 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ نے ایک لاکھ ، 40 ہزار کی حد عبور کر لی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار ، انڈیکس ایک لاکھ ، 39 ہزار کی حد عبور کر گیا

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 23 ارب 65 کروڑ 21 لاکھ 84 ہزار 727 روپے مالیت کے 21 کروڑ 39 لاکھ 94 ہزار 569 شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 11 پیسے سستا ہونے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 10 پیسے کا ہو گیا۔

مزید پڑھیں۔بابر اعظم سے شادی کی خبر پر معروف اداکارہ دعا زہرہ نے خاموشی توڑ دی

متعلقہ خبریں