لاہور(اے بی این نیوز)اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 50 ہزار گھروں کیلئے مارک اپ سبسڈی کی منظوری متوقع ہے،اس کے علاوہ کمیٹی 20 سے 35 لاکھ روپے کے سستے قرضوں کی فراہمی کیلئے سکیم کی منظوری بھی دیگی۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا گیاہے، اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گاجس میں 50 ہزار گھروں کیلئے مارک اپ سبسڈی کی منظوری بھی متوقع ہے،اس کے علاوہ سستے گھروں کی سکیم کیلئے سبسڈی اور رسک شیئرنگ سکیم بھی شامل ہے۔
ای سی سی اجلاس میں گھی، کوکنگ آئل کی قیمتوں کابھی جائزہ لیا جائے گا، پاکستان گرین ٹیکس اکانومی کی منظوری کا بھی امکان ہے، پاکستان سکل امپیکٹ بانڈ کیلئے ایک ارب کی گارنٹی کی منظوری متوقع ہے۔
اسٹیل سیکٹر کی ترقی کیلئے جامع رپورٹ ای سی سی میں پیش ہوگی، شپ بریکنگ ری سائیکلنگ کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دینے کابھی امکان ہے، وزارت بحری امور اس حوالے سے سمری اجلاس میں پیش کریگی۔
مزید پڑھیں: ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کی قیمت میں اضافہ