اہم خبریں

مقامی اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت مستحکم

اسلام آباد(اے بی این نیوز)سونے کی قیمت میں آج کوئی ردوبدل دیکھنے میں نہیں آیا اور 24 قیرات سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 61 ہزار 200 روپے پر مستحکم ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں بھی قیمت میں آج کوئی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں نہیں آیا ، فی اونس سونے کی قیمت 3387 ڈالر پر مستحکم ہے جبکہ پاکستان میں 24 قیرات دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 9 ہزار 671 روپے ، دس گرام 22 قیرات سونے کی قیمت 2 لاکھ 83 ہزار 865 روپے پر مستحکم ہے ۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں آج 23 روپے فی تولہ اضافہ ہواہے جس کے بعد قیمت 4 ہزار 35 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی ہے جبکہ 10 گرام کی قیمت 3459 روپے ہے ۔

9 مئی کیسز: پی ٹی آئی کا تمام سزاؤں کو چیلنج کرنے کا اعلان

متعلقہ خبریں