اہم خبریں

بجلی ایک بار پھر سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد(اے بی این نیوز)ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک بارپھرسستی ہونےکا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی65پیسےفی یونٹ سستی کرنےکی درخواست نیپرامیں جمع کرادی گئی،سی پی پی اے نےجون2025کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں دائرکی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپراکی جانب سےدرخواست پر 30جولائی کوسماعت کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ سی پی پی اے کی درخواست کا اطلاق کےالیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا، کراچی کےسوا باقی ملک کے لیے مئی کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی50 پیسے سستی کی گئی،مئی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق رواں جولائی کےبلوں میں کیاجارہا ہے۔
مزید پڑھیں: امریکی صدر ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ کے دوران 5 طیارے مارگرائے جانے کی تصدیق کردی

متعلقہ خبریں